نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کی کل 457 میں سے 227 کے قریب پائلیں مکمل کر لی گئی ہیں۔منصوبے پر دو شفٹوں میں کام تیزی سے جاری ہے۔بریفنگ
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی
لاہور(عمرحیات چوہدری)وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا،اس موقع پرڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔راشد نصر اللہ اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے زیر تعمیر نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا دورہ کیااورڈی جی ایل ڈی اے اور چیف انجینئر ٹیپا نے انہیں بریفنگ دی اور بتایاکہ نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کی کل 457 میں سے 227 کے قریب پائلیں مکمل کر لی گئی ہیں۔منصوبے پر دو شفٹوں میں کام تیزی سے جاری ہے۔زیر زمین پارکنگ پلازہ کے تمام پہلوؤں پر بیک وقت کام کیا جا رہا ہے۔منصوبے سے منسلک سروسز کی منتقلی کا کام بلاتعطل جاری ہے۔نیلا گنبد پارکنگ پلازہ منصوبے کی پائلوں کی کھدائی کے بعد ایکسکیویشن کے کام میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہاکہ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ سے اطراف کے علاقوں کی پارکنگ کی ضروریات پوری ہوں گی۔معاون خصوصی وزیراعلی راشد اقبال نصراللہ نے کہاکہ
منصوبے کی تکمیل سے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔بعدازاں وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے کے ہمراہ لٹن روڈ اور مزنگ اڈہ کا بھی دورہ کیااورایل ڈی اے کی جانب سے دونوں مقامات پر شہریوں کے لیے پلے ایریا اور پارک کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہرِ اقبال، نیسپاک، ٹیپا اور ایل ڈی اے کے افسران موجود تھے۔