5

مکینیکل انجینئر محمد عمران نے لاہور ڈویژن میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

لاہور: ( عمرحیات چوہدری) ڈویژنل مکینیکل انجینئر محمد عمران نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

محمد عمران اس سے قبل بھی ریلوے لاہور ڈویژن میں بطور ڈویژنل مکینیکل انجینئر احسن طریقے سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث ایک قابل، ایماندار اور خوش اخلاق افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

ڈی ایم ای ٹو لاہور ڈویژن میں تعیناتی سے پہلے ورکشاپ ڈویژن میں بطور ورکس مینجر تعینات تھے، جہاں انہوں نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

لاہور ڈویژن میں ان کی دوبارہ تعیناتی پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ سمیت دیگر افسران نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں