تبدیلی کا وقت آگیا ہے، جماعت اسلامی ہی عوام کی حقیقی ترجمان ہے۔
موجودہ فرسودہ نظام عوامی فلاح کے بجائے مخصوص طبقے کے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے۔
کرپٹ نظام کو بدلنے کے لیے عوام کو متحد ہونا ہوگاتاکہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کیاجا سکے ۔
ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ ، عبدالعزیز عابد ،میاں ذکراللہ مجاہد، ظہور وٹو ، سید احسان اللہ وقاص و دیگر قائدین کاجماعت اسلامی یو سی 112 مصطفی ٹاؤن کے زیرِ اہتمام “بدل دو کنونشن” سے خطاب

لاہور (عمرحیات چوہدری)جماعت اسلامی یوسی 112 مصطفی ٹاؤن کے زیرِ اہتمام “بدل دو کنونشن” کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابدنے کی، جب کہ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر لاہور جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ، نائب امیر پنجاب وسطی میاں ذکراللہ مجاہد، صدر سیاسی کمیٹی میاں ظہور احمد وٹو، سید احسان اللہ وقاص سابق ایم پی اے سمیت دیگر مرکزی و ضلعی رہنماؤں نے شرکت اور خطاب کیا۔کنونشن کے انتظامی فرائض جاوید انقلابی، انجینئر طلحہ عزیز، یوسف جمال، سید احتشام اور اظہر منظور نے سرانجام دیے۔علاقے کی سرکردہ سماجی و سیاسی شخصیات خواجہ وسیم، زاہد چشتی، وقار احمد ملک، ملک شہباز، طاہر چودھری عبدالماجد، قاری وقار احمد چترالی، فیاض احمد فیضی، اعجاز احمد اعجاز، مظہر جیلانی سمیت دیگر عمائدین نے بھی شرکت کی۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اجتماعِ عام کی میزبانی زندہ دلانِ لاہورکریں گے۔انہوں نے کہا کہ نظام بدلنے کی تحریک کا باقاعدہ آغاز اسی اجتماعِ عام سے ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اہلِ لاہور بھرپور شرکت کر کے اپنی روایات برقرار رکھیں گے۔تبدیلی کا وقت آگیا ہے، جماعت اسلامی ہی عوام کی حقیقی ترجمان ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ نظام سے تنگ آ چکے ہیں، اب خاموشی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ اجتماعِ عام لاہور کی تاریخ کا ایک بڑا اور تاریخی اجتماع ثابت ہوگا، جس کا مقصد ملک میں قرآن و سنت کے عادلانہ نظام کا نفاذہے۔ضیاءالدین انصاری نے کہا کہ کرپٹ نظام کو بدلنے کے لیے عوام کو متحد ہونا ہوگاتاکہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کیاجا سکے ۔ عبدالعزیز عابد نے اپنے خطاب میں کہا کہ وارث کالونی، کرامت کالونی، غنی کالونی اور ایجوکیشن ٹاؤن کے عوامی مسائل حل کروانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ فرسودہ نظام عوامی فلاح کے بجائے مخصوص طبقے کے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے، جس کے خاتمے کے لیے اجتماعِ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کے نظام سے ہی حقیقی تبدیلی ممکن ہے، لیکن حکمران اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لیے آئین سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ حافظ نعیم الرحمن آئندہ اجتماعِ عام میں نظامِ تبدیلی کا جامع منصوبہ پیش کریں گے۔میاں ظہور احمد وٹو نے کہا کہ اجتماعِ عام میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ان کے مطابق لاہور کل بھی جماعت اسلامی کا مرکز تھا اور آج بھی ہے۔