


اجتماعِ عام میں شامل ہو کر نوجوان موجودہ نظام بدلنے کی تحریک کا حصہ بنیں، عائشہ عظیم
اسلام آباد (قیصر چوہان)حلقہ خواتین جماعت اسلامی شعبہ جے آئی یوتھ اسلام آباد کے زیر اہتمام ایگزیکٹو مارکی میں “جہانِ شاہین” کے عنوان سے علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا۔ نگران شعبہ یوتھ عائشہ عظیم نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار اجتماعِ عام نوجوانوں کو نئی امنگوں سے روشناس کروانے کا موقع ہے ،اس لیے ضرور شرکت کریں اور اپنی قوت سے اس فرسودہ نظام کو بدلنے کے لیے جماعت اسلامی جیسی منظم تحریک کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان اگر اقبال کی فکر سے آشنا ہو جائے تو باطل قوتیں کتنی ہی طاقتور ہو جائیں،نوجوانوں کی تحریک کے آگے زیادہ دیر تک نہیں رک سکتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک اجتماع عام سوشل میڈیا پر بھی ہوگاجو افراد اجتماع میں شریک نہیں ہو سکتے وہ سوشل میڈیا پر اس کے پیغام کو عام کر کے اس کا حصہ بنیں۔جہان شاہین کے عنوان سے یوتھ پروگرام سے المصطفی آن لائن اکیڈمی کی ڈائریکٹر عائشہ حمیرہ نے “اقبال اور آج کا نوجوان” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئےاقبال کی شاعری میں موجود خودی، جدوجہد، امید اور مقصد سے عشق پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کی فکر نوجوانوں میں شعور اور عمل کی طاقت پیدا کرتی ہے۔
طالبات کے درمیان محفلِ کلامِ اقبال اور پوسٹر میکنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ کلامِ اقبال کے ججز میں اساتذہ امینہ سراج، ڈائریکٹر المصطفی آن لائن اکیڈمی عائشہ حمیرہ اورادیبہ شہناز رووف شامل تھیں، جبکہ پوسٹر میکنگ کے ججز میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عفت سجاد اور ڈاکٹر صبا نے عشال لیاقت، حلیمہ زبیر اور علینہ رضوان کو فاتح قرار دیا۔
مہمان خصوصی اسسٹنٹ پروفیسر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر تیمیہ صبیحہ نے کہا کہ اگر اقبال کو نصاب سے نکال دیا جائے تو قوم اپنے ہیرو سے محروم ہو جائے گی اور کوئی قوم ہیرو کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقبال کی فکر نے مغرب کے علم اور تجربے کو اپنی قوم کے لیے بروئے کار لانے کا درس دیا#