اجتماع عام موجودہ سیاسی صورتِ حال میں مثبت تبدیلی کا آغاز ثابت ہوگا۔
امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی عسکری 10 میں ریٹائرڈ عسکری افسران سے گفتگو اور اجتماع عام میں شرکت کی دعوت
لاہور (عمرحیات چوہدری)امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ27ویں آئینی ترمیم آئینِ پاکستان کے حلیے کو بگاڑنے کی سازش ہے۔ جماعت اسلامی آئین دشمنی کے خلاف اپنی پرامن اور اصولی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعِ عام موجودہ سیاسی صورتِ حال میں مثبت تبدیلی کا آغاز ثابت ہوگا اور قوم کو ایک متحد و منظم قیادت فراہم کرے گا۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے عسکری 10میں ریٹائرڈ عسکری افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ”بدل دو نظام”کے بیانیے کے ساتھ 21 تا 23 نومبرکومینارِ پاکستان کے سائے تلے منعقد ہونے والے کل پاکستان اجتماعِ عام میں شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ”بدل دو نظام تحریک” ملک میں انصاف، دیانت اور خدمت پر مبنی نظام کے قیام کی جدوجہد کا تسلسل ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے اجتماعِ عام میں شرکت کے لیے آن لائن رجسٹریشن بھی کروائی۔ جاری کردہ /عبدالعزیزعابد سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور 03004431538

