
لاہور(عمرحیات چوہدری)ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب فرید احمد کی زیرِ نگرانی ڈی جی پی آر ہیڈکوارٹرز لاہور میں شجرکاری مہم کے شجرکاری کی گئی ۔ اس موقع پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہورکی ٹیم نے ادارے کے لان اور اطراف میں مختلف اقسام کے پودے اور پھولوں کی پنیری لگائی۔ڈی جی پی آر فرید احمد نے لان میں پودا لگاکر افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے حافظ ظفر اقبال نے بریفنگ دی۔ڈی جی پی آر فرید احمد نے کہا کہ شجرکاری موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا واحد مؤثر ذریعہ ہے۔ درخت نہ صرف ماحول کو صاف رکھتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل کی ضمانت بھی ہیں ۔اس موقع پر ڈی جی پی آر نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ٹیم کو شاباش دی ۔

