5

“بدل دو نظام” تحریک کا عظیم الشان مرحلہ اجتماع عام 21 نومبر کو لاہور سےشروع ہوگا۔


ملک میں عدل و انصاف کے قیام اور اسلامی نظام کے نفاذکے بغیر حقیقی خوشحالی ممکن نہیں۔
اجتماع عام ملک میں بامقصد تبدیلی اور اسلامی نظام کے نفاذکی جدوجہد میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

لاہور (عمرحیات چوہدری):جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور کی ناظمہ عظمیٰ عمران نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21نومبر 2025ءکو لاہور میں “بدل دو نظام” خواتین اجتماع عام منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ اجتماع “بدل دو نظام”کے عنوان سے جماعت اسلامی کی قومی مہم کا اہم حصہ ہے اور گریٹر اقبال پارک میں 21تا23 نومبر تک جاری رہے گا۔عظمیٰ عمران نے کہا کہ اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں خواتین اور بچے شریک ہوں گے۔ جماعت اسلامی لاہور ان کے قیام و طعام کے مکمل انتظامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس اجتماع کا مقصد خواتین کو ان کے اسلامی حقوق اور کردار سے آگاہ کرنا، خاندانی نظام کے استحکام اور عدل و انصاف کے قیام کے لیے شعور بیدار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام مصطفیٰ ﷺہی مساوات، عدل و انصاف اور تحفظ کا ضامن ہے۔ عورت کو عزت، وقار اور حقیقی آزادی صرف اسلامی نظام میں حاصل ہو سکتی ہے۔ اجتماع عام میں معروف استاتذہ و مقررین خواتین خطاب کریں گی جو سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گی۔ اس موقع پرقابل بچیوںکو ان کی کارکردگی کی بنیاد پرایوارڈزبھی دیے جائیں گے۔محترمہ عظمیٰ عمران نے مزید کہا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہمیشہ خواتین کی فلاح و بہبود، تعلیمی و اخلاقی تربیت اوراسلامی اقدار کے فروغ کے لیے سرگرم عمل رہی ہے۔انہوں نے مغربی تہذیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے عورت کو صرف نمائش کا ذریعہ بنا دیا ہے، جب کہ اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے مقدس رشتوں میں عزت و احترام عطا کیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ملک میں عدل و انصاف کے قیام اور اسلامی نظام کے نفاذکے بغیر حقیقی خوشحالی ممکن نہیں۔یہ اجتماع عام ملک میں بامقصد تبدیلی اور اسلامی نظام کے نفاذکی جدوجہد میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں