5

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گرین پنجاب اور سموگ فری وژن کے تحت پی ایچ اے لاہور نے شاہدرہ کے چلڈرن پارک میں شجرکاری مہم کامیابی سے مکمل کی۔

لاہور(عمرحیات چوہدری)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گرین پنجاب اور سموگ فری وژن کے تحت پی ایچ اے لاہور نے شاہدرہ کے چلڈرن پارک میں شجرکاری مہم کامیابی سے مکمل کی۔ شجرکاری کے دوران پارک میں300 درخت لگائے گئے جن کی اونچائی 10 سے 12 فٹ تھی۔ درختوں میں آم، جام، المتاس، کچنار، مالا لو، بوتل برش سمیت دیگر سایہ دار، پھل دار اور پھولوں والے درخت شامل تھے۔ شجرکاری میں درجنوں پی ایچ اے کے ملازمین نے بھرپور حصہ لیا اور پارک کو جدید اور ماحول دوست انداز میں سجانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس مہم کا مقصد شہر لاہور میں گرین ایریاز کو بڑھانا اور سموگ کے تدارک کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا تھا تاکہ شہریوں کے لیے صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم ہو۔مینجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور منصور علی راجہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام گرین پنجاب وژن کے تحت شہر میں سبزہ کاری اور ہوا کی آلودگی کم کرنے کے سلسلے میں اٹھایا گیا ایک مثبت قدم ہے۔ مزید کہا گیا کہ شہریوں کی صحت، تفریح اور ماحول کی بہتری کے لیے اس طرح کی شجرکاری مہمات جاری رہیں گی۔اس شجرکاری مہم سے نہ صرف چلڈرن پارک شاہدرہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا بلکہ یہ شہر میں ماحول دوست اقدامات کی ایک نمایاں مثال بھی ثابت ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں