6

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے زیر اہتمام ”ٹرین دی ٹرینر” تربیتی پروگرام کاریجنل ٹریننگ سینٹر لیسکو میں انعقاد

لاہور (عمرحیات چوہدری) ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے تعاون سے اور اے ڈی بی او ایچ ایس ای کنسلٹنٹ، محترمہ افشاں سعید کی زیرِ نگرانی ”ٹرین دی ٹرینر (TTT)” کے عنوان سے تربیتی پروگرام 10 نومبر سے 12 نومبر 2025 تک ریجنل ٹریننگ سینٹر (RTC) لیسکو میں منعقد ہوا۔ تربیت کا مقصد لیسکو کے فیلڈ اور تکنیکی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، کام کے دوران حفاظت کے اصولوں سے آگاہی اور رہنمائی کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ اس پروگرام میں لیسکو کے اسسٹنٹ منیجرز، لائن سپرینٹنڈنٹ (LS-I) اور سب اسٹیشن آپریٹرز (SSOs) نے بھرپور شرکت کی۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک ، ایچ ایس ای ڈیپارٹمنٹ لیسکواور آر ٹی سی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے تربیتی پروگرامز لیسکو میں محفوظ، مؤثر اور پیشہ ورانہ ماحول کو فروغ دینے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے تربیت کامیابی سے مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں

انجینئر محمد رمضان بٹ کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل سیکھنے اور صلاحیتوں میں اضافہ ادارے کی کارکردگی اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔اسی لیے ٹریننگ میں لیسکو ملازمین کی حفاظت کے لیے سیفٹی، بیہیویر بیسڈ اور سٹریس مینجمنٹ جیسے موضوعات کو خاص اہمیت دی گئی ہے،کیونکہ انسانی جان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے آر ٹی سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیسکو اپنے تربیتی مراکز کے ذریعے ملازمین کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے بہترین اقدامات کر رہا ہے۔
اس تقریب میں ایچ آر ڈی معصومہ عادل، ڈی جی ایڈمن ہماء چیمہ، ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد اور پرنسپل ار ٹی سی میجر اورنگزیب تنویر کہ ساتھ تمام افسران نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں