لاہور (عمرحیات چوہدری) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینیئر محمد رمضان بٹ کی بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔
لیسکو ایسٹرن سرکل میں ایس ای عمر بلال کی زیر نگرانی ایکسین باغبانپورہ، ایکسین (ایم این ٹی) باغبانپورہ ڈویژن, اور ایس ڈی او محمود بوٹی سب ڈویژن کے عملے پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم نے لیاقت علی کے نام پر رجسٹرڈ کنکشن پر بجلی چوری کو بے نقاب کیا.


تفصیلات کے مطابق،باغبانپورہ ڈویژن اور محمود بوٹی سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوری کا ایک بڑا کیس پکڑا گیا۔ جس میں بجلی چوری بلنگ اور بیک اپ میٹرز کی ری پروگرامنگ/سیکیورٹی بریچ کی خلاف ورزی کے ذریعے کی جا رہی تھی ۔ لیسکو ٹیم نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، بجلی چوری کی مد میں لیسکو کو تقریبا 90 ملین (نو کروڑ) کا نقصان ہوا ۔
یہ تمام کاروائی رینجرز اور پولیس کے تعاون سے موثر ہوئی جبکہ موقع سے ملزم کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینیئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور وزیراعظم کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین ایکشن اسی طرح جاری رہیں گے۔