





ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس
اجلاس میں ڈی ایم ڈی او اینڈ ایم عبد الطیف اور ڈی ایم ڈی انجینئرنگ عثمان بابر سمیت تمام ڈائریکٹر آپریشنز کی شرکت
اجلاس میں لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام فیز 2 منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ
اجلاس میں تمام ٹاون ڈائریکٹرز و ایکسیئنز کی شرکت
تمام متعلقہ افسران نے ایم ڈی واسا کو اپنے متعلقہ علاقوں میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی
تمام ڈائریکٹرز ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کریں۔ایم ڈی واسا
لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام فیز 2 پر دن اور رات بلا تعطل کام کیا جائے ۔ایم ڈی واسا
لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کےمنصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ایم ڈی واسا
شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔ایم ڈی واسا
معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ہر منصوبہ اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ایم ڈی واسا
شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی واسا کی اولین ترجیح ہے۔ایم ڈی واسا
اجلاس میں شکایات کے اندراج ، حل اور فیڈ بیک کا جائزہ لیا گیا
تمام ٹاونز کی سطح پر تمام شکایات کو حل کرنے کی ہدایات۔ ایم ڈی واسا
ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام فیڈ بیک کو چیک کرنے کی ہدایات دیں
عوامی شکایات کا بروقت ازالہ واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے۔ایم ڈی واسا