11

ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری، 9ٹاؤنز میں صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیےگلی، محلوں،چھوٹے بڑے بازاروں میں صفائی عملہ متحرک،اہم شاہراؤں کی واشنگ پر مشینری اور ورکرز تعینات

لاہور(عمرحیات چوہدری) شہر کے کونے کونے کو چمکانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔ لاہور کے تمام 9ٹاؤنز میں صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر گلی محلوں، چھوٹے بڑے بازاروں میں مینوئل سویپنگ یقینی بنانے،سڑکوں پر موجود یو ٹرنزاور فیروز پور روڈ پر موجود پلوں پر واشنگ کا عمل جا ری ہے۔شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے کمرشل مارکیٹس کی صفائی صبح 8 بجے سے قبل مکمل کرنے کے لیے عملہ متحرک ہے،فیروزپور روڈ، پیکو روڈ، ٹاؤن شپ مارکیٹ کی سروس لینز پر مینوئل واشنگ کے لیے صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ چونگی امر سدھو، شنگھائی پل، کماہاں، نشتر ٹاؤن، یوحنا آباد،مادر ملت روڈ، گرین ٹاؤن، باگڑیاں میں بھی بہترین صفائی انتظامات پر عملہ مامور ہے۔ جوہر ٹاؤن،واپڈا ٹاؤن،ٹھوکرنیاز بیگ روڈ،رائیونڈ روڈ میں خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں.
سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں۔لاہور کی صفائی میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں