9

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے خورشید قصوری روڈ گلبرگ کی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

خورشید قصوری روڈ پر پارکنگ، واک ویز اور فٹ پاتھ بنائے جا رہے ہیں، انٹرنیٹ و دیگر وائرنگ انڈرگراونڈ کی جا رہی ہیں، دلکش اور خوبصورت پیور اور ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں۔ بریفنگ

گلبرگ سکیم کے دیگر کمرشل کوریڈورز کی طرح خورشید قصوری روڈ کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ایل ڈی اے اور مقامی تاجروں کے تعاون سے شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ڈی جی ایل ڈی اے

خورشید قصوری روڈ کے تاجروں نے گلبرگ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ماڈل کو سراہا

لاہور (بیورو رپورٹ)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے خورشید قصوری روڈ گلبرگ کی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خورشید قصوری روڈ گلبرگ پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے جاری منصوبے بارے بریفنگ دی۔خورشید قصوری روڈ پر پارکنگ، واک ویز اور فٹ پاتھ بنائے جا رہے ہیں۔ خورشید قصوری روڈ پر انٹرنیٹ و دیگر وائرنگ انڈرگراونڈ کی جا رہی ہیں۔ خورشید قصوری روڈ پر دلکش اور خوبصورت پیور اور ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ گلبرگ سکیم کے دیگر کمرشل کوریڈورز کی طرح خورشید قصوری روڈ کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ایل ڈی اے اور مقامی تاجروں کے تعاون سے شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ حسین چوک گول چکر کی ری ماڈلنگ سے ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل سے خورشید قصوری روڈ کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ یونیفارم ڈویلپمنٹ سے گلبرگ سکیم کی خوبصورتی میں اضافہ اور ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے۔ اجلاس میں خورشید قصوری روڈ کے تاجروں نے گلبرگ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ماڈل کو سراہا۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف ٹاؤن پلانر ون اسدالزمان، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ، خورشید قصوری روڈ کے تاجران اور سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں