نیلم روڈ پر ریلوے پٹری کی منتقلی کے لیے امبارکمنٹ بچھا لیا گیا ہے،ریلوے حکام کے ساتھ کوارڈینیشن سے ریلوے پٹری جلد شفٹ کر لی جائے گی۔انڈر پاسز اور نیلم روڈ پر کام دو شفٹوں میں کیا جارہا ہے۔ بریفنگ
ایل ڈی اے سٹی سے منسلک سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔جوہر ٹاؤن سے ایل ڈی اے سٹی کا فاصلہ چند منٹ کی مسافت پر ہو گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
ڈی جی ایل ڈی اے کی کام کے معیار اور رفتار پر زیرو ٹالرنس اپنانے کی ہدایت۔
لاہور (عمرحیات چوہدری)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس اور زیر تعمیر سٹرکچر پلان روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نیلم روڈ پر زیر تعمیر انڈر پاس پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے سٹی نیلم روڈ پر ریلوے پٹری کی منتقلی کے لیے امبارکمنٹ بچھا لیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے ساتھ کوارڈینیشن سے ریلوے پٹری جلد شفٹ کر لی جائے گی۔ریلوے پٹری کے ایک طرف انڈر پاس کی تمام 48 پائلیں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ ریلوے پٹری کے دوسری طرف انڈرپاس کی 48 میں سے 23 پائلیں کر لی گئیں ہیں۔پیکج ون کی مجموعی طور پر 136 میں سے 74 پائلیں مکمل کر لی گئیں ہیں،92 میں سے 26 گرڈرز کاسٹ کر لیے گئے ہیں۔ ریٹینگ والز پر کام دن رات جاری ہے۔انڈر پاسز اور نیلم روڈ پر کام دو شفٹوں میں کیا جارہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ میں درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی سے منسلک سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔جوہر ٹاؤن سے ایل ڈی اے سٹی کا فاصلہ چند منٹ کی مسافت پر ہو گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کام کے معیار اور رفتار پر زیرو ٹالرنس اپنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر کنٹریکٹر، ایل ڈی اے اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔٭٭٭٭٭