8

ایل ڈی اے لیگل ٹیم نے 10سالہ طویل قانونی جنگ کے بعد ایونیو ون سکیم کے 35 پلاٹوں کا کیس جیت لیا

ایل ڈی اے ایونیوون/ الاٹیز کے لئے بڑی خوشخبری

ایل ڈی اے ٹیموں نے ایونیو ون سی بلاک میں آپریشن کر کے 45کنال اراضی واگزار کروا لی۔

واگزار کروائے گئے پلاٹ ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کو الاٹ کیے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

لاہور (—–)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ایونیو ون میں زیر التواء قانونی کیسزمیں ایل ڈی اے لیگل ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔سینئر لیگل ایڈوائزر صاحبزادہ مظفر کی سربراہی میں ایل ڈی اے لیگل ٹیم نے 10سالہ طویل قانونی جنگ کے بعد بڑی کامیابی حاصل کی۔ایل ڈی اے لیگل ٹیم نے ایونیو ون سکیم میں کروڑوں روپے مالیت کے 35 پلاٹوں کا کیس جیت لیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزپیرا فورس کے ہمراہ ایل ڈی اے ایونیو ون میں گرینڈ آپریشن کر کے 35پلاٹس کلیئر کروا لیے۔ٹیموں نے آپریشن کے دوران ایل ڈی اے ایونیو ون سی بلاک میں 45کنال اراضی واگزار کروائی۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون عمر صہیب نے کی۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ ونگ، پیرا فورس، بھاری مشینری نے حصہ لیا۔ واگزار کروائی گئی جگہ سے 400 مویشی سکیم سے باہر نکال دیئے گئے، تجاوزات مسمارکر دیں گئیں۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر واگزار کروائے گئے پلاٹ ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کو الاٹ کیے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کو پلاٹ الاٹ کرنے سے انکا درینہ مسئلہ حل ہو گا۔ ٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں