
ورکشاپ بینک الفلاح ٹریننگ ہال گارڈن ٹاؤن لاہور میں ہوئی، جس میں ایف آئی اے افسران، بینک نمائندگان اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔
ورکشاپ میں منی لانڈرنگ کی نشاندہی، مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹنگ اور جدید تحقیقاتی تکنیکوں پر تفصیلی لیکچرز دیے گئے۔
خصوصی عدالت کے جج سنٹرل-III جناب نوید احمد قریشی نے عدالتی مشاہدات اور قانونی تقاضوں سے متعلق اہم نکات شرکاء کے سامنے رکھے۔
شرکاء نے اتفاق کیا کہ منی لانڈرنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ادارہ جاتی رابطہ، معلومات کا بروقت تبادلہ اور جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے۔
ورکشاپ میں مالیاتی جرائم کے نئے رجحانات، FATF معیارات اور بینکاری شعبے کی کمزوریوں پر جامع بحث کی گئی۔
ماہرین نے مؤثر مقدمات کے لیے درست تفتیش، گواہان کے بیانات اور قانونی طریقۂ کار کی سخت پاسداری کی اہمیت واضح کی۔
اختتام پر تمام اداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ تربیتی پروگرام جاری رکھے جائیں گے تاکہ مالیاتی جرائم کے خلاف کارروائی مزید مؤثر ہو سکے۔