5

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

4 کاروائیوں کے دوران 2 ملزمان گرفتار کئے گئے

کاروائیوں میں21 کروڑ 43 لاکھ روپےسےزائد مالیت کی 1152.8 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی

لاہور (سدرہ شہزاد) اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا 4 کاروائیوں کے دوران 2 ملزمان گرفتار کئے گئے کاروائیوں میں21 کروڑ 43 لاکھ روپےسےزائد مالیت کی 1152.8 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی شاہین لنک روڈ مین بازار گلگت کے قریب ملزم سے 288 گرام چرس برآمد گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا اس کے علاوہ دیگر کاروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں جن میں علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں آسٹریلیا جانیوالے پارسل میں کھلونوں سے 120 گرام ہیروئن برآمد کی گئی انڈس ہائی وے جامشورو پر ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی تحصیل تفتان ڈسٹرکٹ باغی میں گھر سے 1100 کلوگرام افیون اور 50 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں