لٹن روڈ پر 1.8 کنال پر مشتمل پارک سائٹ تجاوزات و گندگی کا ڈھیر بنی تھی،ایل ڈی اے نے جگہ کو خوبصورت اور شاندار پارک میں تبدیل کر دیا۔
پارک میں بیڈ منٹن کورٹ، جاگنگ ٹریک، خوبصورت سیٹنگ ایریا، خوبصورت پھولوں، لائٹس اور جھولے بھی لگائے گئے ہیں۔
لاہور (—–)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ایل ڈی اے لاہور کی خوبصورتی و ترقیاتی کاموں میں پیش پیش ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے لٹن روڈ پارک کے ترقیاتی کام مکمل کر لیے۔ایل ڈی اے نے لٹن روڈ پارک کی تعمیر مکمل کرکے ترقیاتی کاموں کی ویڈیو جاری کر دی۔عرصہ دراز سے لٹن روڈ پر 1.8 کنال پر مشتمل پارک سائٹ تجاوزات و گندگی کا ڈھیر بنی تھی۔ایل ڈی اے نے جگہ کو خوبصورت اور شاندار پارک میں تبدیل کر دیا۔پارک میں بیڈ منٹن کورٹ، جاگنگ ٹریک، خوبصورت سیٹنگ ایریا بنایا گیا ہے۔لٹن روڈ پارک کو خوبصورت پھولوں، لائٹس اور جھولے بھی لگائے گئے ہیں۔تجاوزات بنی سائٹ کو شہریوں کے بیٹھنے اور بچوں کے کھیلنے کی جگہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر دو ماہ قبل ایل ڈی اے نے اس سائٹ کو پارک میں بدلنے کے کام کا آغاز کیا تھا۔ ٭٭٭٭٭