ایک ہونے والے سبھی پوائنٹس ڈی سیل جبکہ ایک ٹیم رات آٹھ کے بعد گاہکوں کے ٹائم پر ہوٹلوں کو ٹارگٹ کرتی ہے ، ذرائع
کوئی بھی چاہے تو شواہد کے ساتھ اپنا موقف دے سکتا ہے جسکو ادارہ اپنی غیر جانبدرانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کرے گا
راولپنڈی ( مدثر الیاس کیانی سے) راولپنڈی و چکلالہ کنٹوننٹ بورڈ کمپوزیشن کے عملے پر چیک اینڈ بیلنس نا ہونے کے سبب دونوں اداروں کو مالی خسارہ پہنچایا جا رہا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی و چکلالہ کی حدود میں کمپوزیشن کے نام پر سربمہر کیے جانے والے سبھی پوائنٹس کو رفتہ رفتہ کھول دیا گیا جس کی بڑی ذرائع کی جانب سے مبینہ مفادات بتائے گئے ہیں ۔ یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کمپوزیشن کے عملے کی جانب سے موٹا انڈا دینے والی مرغیوں کو نوٹس دینے اور سیل کرنے کی بجاۓ ہاتھ ملا چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے کنٹونمنٹ بورڈ کے قوانین کو مذاق سمجھا جانے لگا ہے ۔ ادارے کی تقریر کو بڑھانے اور قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے اعلی حکام کو کمپوزیشن کے کے ملازمین پر چیک اینڈ بیلنس کو بڑھانا ہوگا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملازمین کی ایک مخصوص ٹیم سیلنگ کیلئے رات آٹھ بجے کے بعد متحرک ہوتی ہے اور اسکا مرکزی ٹارگٹ فوڈ پوائنٹس ہوتے ہیں جہاں گاہکوں کی موجودگی کی وجہ سے ہاتھ بھاری ملائے جاتے ہیں ۔ راولپنڈی و چکلالہ کنٹوننٹ بورڈ اپنی مدد آپ کے تحت چلایا جانے حکومتی ادارہ ہے جسکو اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے ٹیکسوں ، فیسوں اور بلو کی مد میں جمع ہونے والی آمدنی کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اگر اس میں ہی ملازمین کی لا پرواہی ، غفلت اور ملی بھگت کی وجہ سے کٹ لگ جائے تو ادارہ کیلئے مشکلات بڑھ جاتی ہیں ۔ اس ضمن میں اگر کوئی بھی ذمہ دار چاہے تو شواہد کے ساتھ اپنا موقف دے سکتا ہے جسکو ادارہ اپنی غیر جانبدرانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کرے گا.
