24

ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے زیر اہتمام سالانہ گل داؤدی نمائش 2025 اختتام پذیر ہو گئی ہے

لاہور(عمرحیات چوہدری) ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے زیر اہتمام سالانہ گل داؤدی نمائش 2025 اختتام پذیر ہو گئی ہے ، نمائش شہریوں کو تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کی عکاس تھی جسے دیکھنے کے لیے لاکھوں شہریوں نے جیلانی پارک کا رخ کیا ، یہ تفصیلات مینجنگ ڈائریکٹر راجہ منصور احمد نے بتائیں ، اے ڈی جی ذیشان نصر اللہ رانجھا ، ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج بھی موجود تھے۔ ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور راجہ منصور احمد نے بتایا کہ گل داؤدی نمائش 4 دسمبر سے 15 دسمبر تک جاری رہی، جیلانی پارک کے اوول گراؤنڈ میں لاہور اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے لاکھوں شہریوں نے پھولوں کی نمائش کے ساتھ سنو کارنر ور فلورل آرٹ کے نمونے دیکھے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور اور نمائش میں اسکے پارٹنرز کی کاوشوں کو زبردست سراہا ۔ انہوں نے بتایا کہ گل داؤدی نمائش سے خصوصاً لاہور اور باالعموم پاکستانی کلچر کو دنیا بھر میں روشناس کرنے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے انتظامی افسران ، ہارٹیکلچر ماہرین اور سٹاف کی محنت و کاوش کو زبردست سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ سال نمائش کو مزید پرکشش بنانے کی کوشش کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں