سیفٹی کے حوالے سے ریلوے ٹریک، ٹرین آپریشن سمیت مختلف اسٹیشنوں پر مسافروں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور (عمرحیات چوہدری) فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر ریلوے (FGIR) عامر علی چوہدری نے فیصل آباد–شورکوٹ سیکشن کا سالانہ معائنہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد یوسف اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ معائنے کے دوران ریلوے ٹریک کی الائنمنٹ، ٹریک کا بیلنس، پلوں، وے اینڈ ورکس، لیول کراسنگ گیٹس، اسٹیشن یارڑز اور سائیڈنگ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسٹیشن بلڈنگز، دیگر انفراسٹرکچر، اسٹیشن ریکارڈ اور مسافروں کو سسٹیشنوں اور ٹرینوں میں دی جانے والی سہولیات کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔ ٹرین آپریشن، ٹرین سیفٹی اور آپریشنل ڈاکیومنس کے حوالے سے اسٹیشنوں پر موجود متعلقہ عملے سے سوالات کیے گئے۔ گینگ نمبر 13 کے کام اور گینگ کے زیر استعمال ٹولز کا بھی خصوصی معائنہ کیا گیا۔















فیصل آباد اسٹیشن پر سہولیات کے حوالے سے تفصیلی معائنے کے دوران وینڈنگ اسٹالز پر صفائی ستھرائی، کھانے پینے والی اشیاء کا معیار، مین ویٹنگ ہال اور فیملی لاونج میں سہولیات و صفائی ستھرائی، ریزرویشن آفس سمیت دیگر دفاتر، ڈیزل شیڈ کے علاوہ فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر رحمان بابا ایکسپریس ٹرین میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولیات کا بھی بغور معائنہ کیا گیا۔
اس موقع پر FGIR کی جانب سے واضح کیا گیا کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایات کے مطابق مسافروں کی سہولت اور ٹرینوں کی محفوظ آمد و رفت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا تاہم ریلوے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے محنت اور دیانتداری سے کام کریں۔
سیکشن کے مختلف اسٹیشنوں پر انکروچمنٹ، کمیونیکیشن سسٹم اور دیگر آلات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ FGIR نے خود گیٹ پر تعینات گیٹ مین سے فون پر بات کرکے کمونیکیشن سسٹم چیک کیا۔ اس موقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاف کو کیش انعامات دیے گئے جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔ انسپیکشن کے دوران فیصل آباد، سرشمیر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ریلوے اسٹیشنوں پر پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے گئے اور دعائے خیر کی گئی۔
فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر ریلوے کی انسپیکشن کے موقع پر چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ کاشف رشید یوسفانی، چیف انجینیئر اوپن لائن عرفان الحق، چیف الیکٹریکل انجینیئر شفقت جمال، چیف انجینیئر سگنل اینڈ ٹیلی کام ارشاد الحق، ڈائریکٹر جنرل لینڈ شاہد عباس ملک، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آصف، چیف کنٹرولر آف پرچیز ریاض حسین زرداری، ڈپٹی چیف انجینیئر برجز عثمان عبداللہ، ڈپٹی چیف مارکیٹنگ مینجر ذیشان شہزاد، ڈپٹی چیف مکینیکل انجینئر میاں عندالوقاص، ٹریک سپلائی آفیسر محمد جمشید سمیت لاہور ڈویژن سے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر مرضیہ زہرہ، ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سمیرا رانا، ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد، ڈویژنل سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینیئر احسن وحید، ڈویژنل الیکٹریکل انجینیئر محمد ناصر، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینیئرز رانا جواد، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ واصف اکرام، ڈویژنل مکینیکل انجینیئر محمد عمران سمیت دیگر ڈویژنل و اسسٹنٹ افسران اور متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔