24

وفاقی وزیر ریلوے کی قلیوں کیلئے خصوصی کاوش: نیو میٹرو سٹی کی جانب سے فراہم کردہ قلیوں میں خشک راشن بیگ تقسیم کیے گئے

ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کی ہدایت پر قلیوں، ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین سمیت کلاس فور اسٹاف میں راشن تقسیم کیا گیا۔

لاہور (پریس ریلیز) وفاقی وزیر ریلوے کی خصوصی کاوش کے نتیجے میں نیو میٹرو سٹی کی جانب سے فراہم کردہ قلیوں، ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین سمیت کلاس فور اسٹاف میں 400 خشک راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر راشن کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی گئی۔ ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر مرضیہ زہرا نے اسٹیشن مینجر ظفر اقبال کے ہمراہ اپنی نگرانی میں شفاف طریقے سے راشن کی تقسیم کرائی۔ 40 کلو پر مشتمل فی بیگ میں آٹا، چاول، چینی، خشک دودہ، گھی سمیت دیگر ضروری اشیاء خوردونوش بھی شامل ہیں۔

ڈی ایس ریلوے انعام اللہ نے نیو میٹرو سٹی کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت ایک عظیم عمل ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ عمل نہایت پسندیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے بھی قلیوں اور دیگر اسٹاف کی فلاح و بہبود کے لیے مستقل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں ان اقدامات کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر قلیوں کا ٹھیکیداری نظام ختم کرکے قلیوں کو فری کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ اپنی 100 فیصد آمدنی اپنے بچوں اور گھریلو ضروریات پر خرچ کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے کی ہی کاوش سے اخوت فاؤنڈیشن اور پاکستان ریلوے میں قلیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بلا سود قرضوں کی فراہمی کی گئی۔ وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے قلیوں کیلئے کیے گئے اقدامات کو قلیوں نے تاریخی اور احسن اقدام قرار دیا اور کہا کہ قلی اس پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں