وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی کمٹمنٹ کے مطابق ریلوے کی بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ
لاہور (عمرحیات چوہدری) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی زیرِ صدارت لاہور ڈویژن کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے انتظامی، تکنیکی اور آپریشنل آمور کا پچھلے سال کی کارکردگی سے موازنہ کرتے ہوئے تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹیشن، رولنگ سٹاک، کمرشل، انجینئرنگ، پراپرٹی اینڈ لینڈ، پرسانل، سگنلنگ اینڈ ٹیلی کام، میڈیکل، مکینیکل، الیکٹریکل، لیگل آفیئرز سمیت اکاؤنٹس شعبوں کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا جس میں ڈویژن افسران نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی سے متعلق ڈی ایس ریلوے کو پریزنٹیشن کے دوران بریفنگ دی۔ ٹرین سروس، ٹرین پنکچویلٹی، مسافروں کے لیے سہولیات میں مزید بہتری، ٹرینوں میں فیومیگیشن، اخراجات میں کمی جبکہ آمدن بڑھانے کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔ بریفنگ کے دوران افسران نے ورکنگ ایشوز اور چیلنجز سے متعلق بھی ڈی ایس ریلوے کو بتایا جس پر ڈی ایس ریلوے لاہور نے کہا بہتری کے لیے بہادری سے انیشی ایٹو لیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ دیگر اداروں سے ریکوری کا عمل بھی تیز کیا جائے۔ ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ اسٹاف کی ورکنگ کو جدید تقاضوں کے مطابق مکمل طور پر ڈیجیٹلائزیشن سے ہم آہنگ بنایا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ شدید دھند کے باوجود لاہور ڈویژن کی پنکچویلٹی میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
ڈی ایس ریلوے انعام اللہ نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی کمٹمنٹ کے مطابق ریلوے کے سسٹم کی بہتری اور اثاثہ جات کی سخت نگرانی کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے ڈویژن کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بہتر کارکردگی پر افسران کی محنت کو سراہا جبکہ بعض شعبوں میں مزید بہتری کے حوالے سے افسران کو موقع پر احکامات دیے ۔
اجلاس میں ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر مرضیہ زہرہ، ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سمیرا رانا، ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد، ڈویژنل سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینیئر ندیم اقبال خٹک، ڈویژنل پرسانل آفیسر محمد رضا حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ واصف اکرام، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینیئرز عبدالرحمان اور رانا جواد، ڈویژنل مکینیکل انجینیئرز عاطف اشفاق، محمد عمران اور طاہر شہزاد، ڈویژنل الیکٹریکل انجینیئر محمد ناصر، ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر شکور احمد رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل آفیئرز محمد بشارت اعوان اور اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر محمد فاروق سمیت اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینیئر سہیل الیاس نے شرکت کی۔
