آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS رجسٹرڈ کے انتخابات 2026/27ء کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
گلزار حسین چوہان کو الیکشن کمیٹی کا چیئرمین ، چوہدری راصف آہیر اور محمد مزمل خان کو ممبر مقرر کر دیا ہے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS رجسٹرڈ کے انتخابات 2026/27ء کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے بانی صدر غلام مرتضی’ جٹ نے مرکزی کور کمیٹی کے رکن گلزار حسین چوہان کو الیکشن کمیٹی کا چیئرمین ،مرکزی کور کمیٹی کے رکن چوہدری راصف آہیر اور محمد مزمل خان کوالیکشن کمیٹی کا ممبر مقرر کر دیا ہے اور سینٹرل سیکرٹریٹ کا چارچ الیکش کمیٹی کے حوالہ کر دیا گیا ہے الیکش کمیٹی کی تقرری کے بعد آئینی طور پر موجودہ منتخب مرکزی باڈی از خود تحلیل ہو تصور ہوگی