29

پنجاب میں کرسمس 2025: بین المذاہب ہم آہنگی اور حکومتی عزم کا مظہر


تحریر: سید وقار نقوی

پاکستان بالخصوص صوبہ پنجاب میں اس سال کرسمس کا تہوار نہایت منفرد انداز سے منایا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے یہ ثابت کر دیا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خوشیوں میں شرکت ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق مسیحی برادری کے سب سے بڑے تہوار کے موقع پر سکیورٹی، صفائی اور پی ایچ اے لاہور کی جانب سے چرچوں اور مین شاہراو ں پر لائٹنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جنہیں نہ صرف پاکستان میں مقیم مسیحی برادری کے ہر طبقہ نے سراہا بلکہ دنیا بھر میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

لبرٹی چوک میں ریکارڈ ساز کرسمس ٹری
اس سال کرسمس کی تقریبات کا سب سے بڑا مرکز لاہور کا مشہور لبرٹی چوک رہا۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) لاہور نے اس مقام پر 42 فٹ اونچا کرسمس ٹری نصب کیا، روشنیوں سے جگمگاتایہ کرسمس ٹری صوبائی دارالحکومت میں مقیم ہر شہری کی توجہ کا مرکز بنا رہا جسے دیکھنے کیلئے شہر لاہور کے باسیوں کیساتھ متعدد غیر ملکیوں نے بھی لبرٹی چوک کا رخ کیا، کرسمس ٹری کیساتھ یہاں رکھے گئے مختلف سڑکچر بھی روشنیوں سے جھلملاتے رہے جو نہ صرف شہری خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنا بلکہ مسیحی برادری کے لیے حکومت پنجاب کے باسیوں کی طرف سے محبت، امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگیس کا ایک بڑا پیغام بھی ثابت ہوا۔
پی ایچ اے لاہور کا کردار:
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ایم ڈی پی ایچ اے لاہور، راجہ منصور احمد اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے شہر کو دلہن کی طرح سجایا، جس کا مقصد مسیحی بھائیوں کو یہ احساس دلانا تھا کہ ان کی خوشیاں پوری قوم کی خوشیاں ہیں۔ایم ڈی پی ایچ اے لاہورراجہ منصور احمدنے جیلانی پارک ہیڈکواٹر میں مسیحی ملازمین کیساتھ کرسمس کیک بھی کاٹا جبکہ پی ایچ اے لاہور نے اپنے پچاس مسیحی ملازمین کو مقدس مقامات کی زیارت کیلئے بھی بھجوایا۔
عالمی سطح پر پذیرائی
حکومت پنجاب کی ہدایت پر لبرٹی چوک میں 42فٹ لمبے کرسمس ٹری کی تنصیب، چرچوں پر لائٹنگ سمیت پی ایچ اے لاہور کے ان غیر معمولی انتظامات کو صرف پاکستان کے اندر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد سراہا گیا۔ پاکستان اور دنیا بھر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے اسے بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر اہم شخصیات کا ردعمل
سوشل میڈیا پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے لبرٹی چوک میں بیالیس فٹ اونچے کرسمس ٹری اور دیگر اقدامات کو زبردست سراہااور خوشی کیساتھ حیرت کا بھی اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ”پاکستان ہم سب کا ہے اور اقلیتوں کی خوشیاں ہماری اپنی خوشیاں ہیں۔” انہوں نے اقلیتوں کے لیے ‘مائنارٹی کارڈز’ کی تعداد بڑھا کر 1 لاکھ کرنے کا اعلان بھی کیا تاکہ مسیحی برادری کی مالی معاونت کی جا سکے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کی طرف سے لبرٹی چوک میں نصب کرسمس ٹری کی تصاویر بھی ٹویٹ کیں جنہیں بڑی تعداد میں ری ٹویٹ بھی کیا گیا۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لبرٹی چوک میں کرسمس ٹری کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شئیر کیں اور اسے ”نئے اور روشن پنجاب” کی علامت قرار دیا۔

فواد چوہدری: سابق وفاقی وزیر نے بھی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی اور لبرٹی چوک میں لگائے گئے 42 فٹ اونچے کرسمس ٹری کو ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔
پروفیسر اشوک سوائن: بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی مبصر پروفیسر اشوک سوائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لبرٹی چوک میں نصب کرسمس ٹری کو پوسٹ کیا۔ انہوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو زبردست سراہا۔
صحافتی حلقے
معروف صحافیوں سید مرتضیٰ علی شاہ،ا حمد نورانی، سمیع ابراہیم، عاصمہ شیرازی، رضا رومی، شیراز حسن، روف کلاسرہ نے اپنی پوسٹس میں لبرٹی چوک کی سجاوٹ اور مسیحی برادری کے لیے کیے گئے انتظامات کا تذکرہ کیا اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کی طرف سے لبرٹی چوک میں نصب کرسمس ٹری کی تصاویر کو پوسٹ اور شیئر کیا۔

شہر کی سجاوٹ اور اہم علاقے
لاہور کے مختلف علاقوں میں کرسمس کی رونقیں عروج پر رہیں:
لبرٹی چوک: یہاں پی ایچ اے لاہور نے 42 فٹ اونچا کرسمس ٹری نصب کیا جو پورے ملک میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد کی نگرانی میں یہاں سانٹا کلاز اور برفانی تھیم کے ماڈلز بھی لگائے گئے۔

یوحنا آباد (Youhana Abad): لاہور کی سب سے بڑی مسیحی آبادی میں چرچوں اور گلیوں کی سجاوٹ کے لیے خصوصی فنڈز اور صفائی کے دستے بھیجے گئے۔
مال روڈ (Mall Road): یہاں واقع کیتھڈرل چرچ اور سینٹ انتھونی چرچ کو برقی قمقموں سے اس طرح سجایا گیا کہ رات کے وقت مال روڈ کا منظر دیدنی تھا۔
کوٹ لکھپت (Kot Lakhpat): اس علاقے کے چرچوں میں بھی حکومت کی جانب سے خصوصی لائٹنگ اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
انتظامیہ کو خراجِ تحسین
بلاشبہ کرسمس دنیامیں اہم ترین مذہبی تہوار ہے، یورپ، امریکہ سمیت دنیا بھر میں کروڑوں مسیحی اس موقع پر عبادات کرتے ہیں۔ تاہم آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک کے سب سے بڑے صوبے میں حکومتی سطح پر مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا اور اس مقصدکیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد اور ان کی ٹیم نے لبرٹی چوک کو ایک ‘گلوبل ولیج’ کا رنگ دے کر ثابت کیا کہ دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب ہر رنگ اور ہر مذہب کے ماننے والوں کے لیے امن کی جگہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں