22

واسا لاہور کی 2025 میں کارکردگی پر ایک نظر

تحریر ابوذر سعید (پی آر او) واسا لاہور

آج تک کی 49 سالہ تاریخ میں کسی نے اتنا بڑا سیوریج و نکاسی آب کا پیکج اہلیان لاہور کو نہیں دیا جتنا پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب نے اہلیان لاہور کےلیے لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت 137 ارب کی خطیر رقم مختص کی ۔جس میں سے 59ارب سے کچی و خستہ حال گلیوں اور 78ارب سے صاف پانی و فراہم و نکاسی آب کے منصوبے شروع کیے گیے۔پہلے مرحلہ میں لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام فیز Iکو مکمل کر لیا گیا ہے ۔ لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے فیزIمیں 8 پراجیکٹ کے تحت 6 زونز ، گلبرگ زون ، راوی زون ، نشتر زون ، شالیمار زون ، گنج بخش زون اور سمن آباد زون میں کام مکمل کیا گیا۔
لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت 351کلومیٹر سیوریج لائن،448کلومیٹر واٹر سپلائی لائن بچھائی جا چکی ہے۔
اس طرح لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے فیز IIکے تحت 4 پراجیکٹ کو 3 زونز جن میں واہگہ زون ، عزیز بھٹی زون، علامہ اقبال زون شامل ہیں میں کام جاری ہے ۔اس فیز میں 290کلومیٹر کے سیوریج لائن کے ہدف میں سے 152کلومیٹر سیوریج لائن ، 310کلومیٹر واٹرسپلائی لائن کے ہدف میں سے 150کلومیٹر واٹر سپلائی لائن بچھائی جا چکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت واسا لاہور کی جانب سے لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام فیز II میں تیزی سے پیش رفت جاری ہےاس منصوبے کی تکمیل کے بعد شہری انفراسٹرکچر، نکاسیِ آب اور پانی کی فراہمی کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔
واسا لاہور نے شہر بھر میں نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے لاہور ڈیویلمپنٹ پروگرام کے پہلے مرحلہ میں 113نئی مشینری، 39ٹیوب ویلز، 10ڈسپوزل اسٹیشنز کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔
پروگرام کے تحت نکاسی آب کی نئی لائنوں، سٹریٹس ڈویلپمنٹ، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، اور پانی کی سپلائی لائنوں کی اپ گریڈیشن پر بھی بھرپور کام جاری ہے۔ مجموعی طور پر 641 کلومیٹر سیوریج لائن، 798 کلومیٹر واٹر سپلائی لائن اور 3127 گلیوں کی تعمیر شامل ہے۔
2025میں واسا لاہور نے لاہور بھر میں 10سے زائد زیر زمین واٹر ٹینکس کا قیام عمل میں لایا جس کا فائدہ ہمیں مون سون بارشوں میں دیکھنے کو ملا، ان تمام واٹر ٹینکس کو فعال کردیا گیا جس سے اربن فلڈنگ جیسے خدشات کا خاتمہ ممکن ہوسکا۔

لاہور شہر اب چونکہ کنکریٹ کا جھال بن چکا ہے واسا لاہور نے شہر بھر میں گراونڈ واٹر ریچارجنگ ویلز بنانا شروع کر دیے ہیں جس میں لبرٹی چوک، مراتب علی روڈ اور ایچ بلاک پارک میں ریچارجنگ ویلز بنا دیے گئے ہیں۔جن کا فائدہ ہمیں یہ ہوگا کہ یہ ویلز 8000گیلن یومیہ زمین میں جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس میں قدرتی فلٹرز، ریت بجری کو استعمال میں لایا گیا ہے۔100کے قریب ریچارجنگ ویلز لاہور میں لگائے جائیں گے اور اس طرح 1000کے قریب ریچارجنگ ویلز پنجاب بھر میں لگائے جائیں گے۔
لبرٹی چوک،مراتب علی روڈ اور ایچ بلاک پارک میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل بنائے گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب کے سمارٹ سٹی ویژن کے تحت واسا لاہور کا بڑا قدم

*پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ واسا لاہور نے معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جاز کے اشتراک سے لاہور کے 16 مقامات پر جدید ٹیکنالوجی لوراوین (LoRaWAN) نیٹ ورک پر مبنی رین گیجز انسٹال کردیں جن کی، ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکی ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ کوریج، توانائی کی بچت،کم لاگت، درستگی اور اسکیل اپ گریڈیشن شامل ہے،بارش کے پانی کا رئیل ٹائم ڈیٹا واسا لاہور کے مرکزی رین ڈیش بورڈز سے منسلک کر دیا گیا ۔یہ منصوبہ پاکستان میں ڈیجیٹل واٹر مینجمنٹ کے ایک نئے دور کا آغاز ہے

2025میں واسا لاہور جوہر ٹاون کے اندر سمارٹ واٹر میٹرنگ منصوبہ شروع کر دیا ہے جس کا پائلٹ پراجیکٹ جاری ہے اس منصوبے کو جدید ٹیکنالوجی لوراوین کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔ بغیر کسی انسانی مدد کے اس کی ریڈنگ واسا لاہور کے ریونیو ڈیش بورڈ پر نظر آئے گی اس منصوبے سے پانی چوری اور نان ریونیو واٹر میں کمی ممکن ہو سکے گی۔اس منصوبے سے مستقبل میں پانی کے استعمال، بلنگ اور لیکیج کنٹرول کے نظام میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں