سینیٹ اور اسمبلیوں کے بعد یونین کونسلوں میں انسانوں کی منڈی نہیں لگانے دیں گے۔
فارم سنتالیس والوں نے بلدیاتی انتخابات بھی غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو قبول نہیں۔
امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا 15 جنوری کوعوامی ریفرنڈم کی تیاریوں کے حوالے مختلف اجلاسوں میں ذمہ داران سے خطاب
لاہور(عمرحیات چوہدری)امیر جماعتِ اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی قانون عوام کے حقِ رائے دہی اور جمہوریت پر کھلا شب خون ہے۔ سینیٹ اور اسمبلیوں کے بعد یونین کونسلوں میں انسانوں کی منڈی نہیں لگنے دیں گے۔ فارم سنتالیس والوں نے بلدیاتی انتخابات بھی غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر میں بلدیاتی کالے قانون کے خلاف اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں پرامن جمہوری تحریک کا آغاز ہو چکا ہے۔ 15 جنوری کو ہونے والا ملک گیر عوامی ریفرنڈم غیر جمہوری اور عوام دشمن بلدیاتی نظام کے خلاف عوامی رائے کا واضح اظہار ہوگا اور نظام کی تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتِ پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ 2025ء کے خلاف 15 جنوری کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف اجلاسوں میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عوام بالخصوص نوجوان بااختیار بلدیاتی نظام کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بااختیار بلدیاتی نظام شہریوں کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ پنجاب اور وفاق کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے بار بار فرار اور بلدیاتی ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم نے اس قانون کو ایک کالا قانون بنا دیا
ہے۔
