50

ڈی ایس ریلوے لاہور نے سگنل اینڈ ٹیلی کام کے ٹرینی افسران سے ملاقات کی

لاہور (پریس ریلیز) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور نے سگنل اینڈ ٹیلی کام کے ٹرینی افسران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹرینی افسران نے اپنی ایکسپرٹیز کے حوالے سے تعارف کروایا۔ اس موقع پر ڈویژنل سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینیئرز ندیم اقبال خٹک اور احسن وحید بھی موجود تھے۔

ڈی ایس ریلوے لاہور نے ٹرینی افسران کو پاکستان ریلوے کی مکمل بحالی سے متعلق اپنی قیمتی آراء سے روشناس کروایا اور افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان ریلوے کے شعبہ سگنل اینڈ ٹیلی کام میں کام کرنے کے بہت سکوپ ہے تاہم ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد اپنے اپنے شعبوں میں محنت، لگن اور دیانت داری سے خدمات انجام دیں کیونکہ محنت اور لگن ہی ریلوے کی ترقی کی ضامن ہے۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے وژن کے مطابق پاکستان ریلوے میں انقلابی اصلاحات کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور ریلوے انتظامیہ ریلوے کی بحالی کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔

بعد ازاں ٹرینی افسران نے ٹرین ڈسپیچ آفس اور کنٹرول آفس کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں ریلوے کے آپریشنل سسٹمز کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

ٹرینی افسران میں عدنان فاروقی، صدام حسین خٹک، محفوظ رفیق، حلیمہ خلیل اور نمرہ توفیق شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں