


تاج گروپ آف کمپنیز گرینڈ ایونٹس سکائی ریمپ کے زیرِ اہتمام میڈ اِن پاکستان ایوارڈ شو کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ملکی صنعت، فیشن، کاروبار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور برانڈز کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
ایوارڈ شو میں فیشن شو اور کیٹ واک کو خصوصی اہمیت دی گئی، جہاں معروف ماڈلز نے ملکی برانڈز اور ڈیزائنرز کے جدید اور روایتی ملبوسات پیش کیے۔ لیڈیز اور جینٹس کے لیے تیار کردہ پاکستانی ملبوسات نے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
تقریب میں شوبز، فیشن، میڈیا اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی، جبکہ مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو میڈ اِن پاکستان ایوارڈز سے نوازا گیا۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد پاکستانی مصنوعات، تخلیقی صلاحیتوں اور مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے تاکہ میڈ اِن پاکستان کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا سکے۔
شرکاء نے تاج گروپ آف کمپنیز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس ملکی صنعت اور فیشن انڈسٹری کے لیے مثبت اور خوش آئند قدم ہیں۔ دیگر برانڈ کے علاوہ پاکستان میں نمایاں کارکردگی برائے ایکسپورٹ میں سالٹ گروپ کے سی ای او میاں شعیب بٹالوی اور فوڈ کیٹاگری میں چیزیس کے سی ای او عمران اعجاز کو سال 2025 کے بہترین برانڈ ایواڈ سے نوازا گیا اس موقع پر تاج گروپ آف کمپنیز کے سی او میاں سہیل احمد تاج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “میڈ اِن پاکستان” جیسے اقدامات ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خود انحصاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس ایوارڈ شو کا مقصد پاکستانی برانڈز کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے ذریعے مقامی صنعت کو مزید تقویت دی جائے گی۔
شرکاء نے تاج گروپ آف کمپنیز کی جانب سے اس کامیاب اور بامقصد پروگرام کے انعقاد کو سراہا
ہے ہم حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی رات دن کوشا ہے
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے تاج گروپ آف کمپنیز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

