20

ستھرا پنجاب پروگرام عالمی سطح پر کامیابی کی کہانی بن گیا,ایشیا کے سب سے بڑے انگلش نیوز نیٹ ورک “نکی ایشیا میں پنجاب کے صفائی نظام کی پزیرائی

لاہور (بیورو رپورٹ)پنجاب کی عوام کو بروقت اور بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے شروع کیا جانے والاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب صفائی کا پروگرام کامیابی کی کہانی بن کر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ گلف ممالک کے بعد اب ستھرا پنجاب کی شہرت ٹوکیو، جاپان تک جا پہنچی ہے۔جاپان میں شائع ہونے والے ایشیا کے سب سے بڑے انگلش نیوز نیٹ ورک “نکی ایشیا” نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کو سراہتے ہوئے اسے دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ نظام قرار دیا ہے۔نکی ایشیا کے مطابق 50 ہزار ٹن روزانہ ویسٹ کولیکشن کے ساتھ ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ سسٹم ہے۔ عالمی جریدے نے ستھرا پنجاب کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں اور مستقبل کے منصوبوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ افراد کو باعزت روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ نکی ایشیا نے 50 میگاواٹ ویسٹ ٹو پاور پراجیکٹ میں چائنہ اور برطانیہ کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا ہے۔50 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کے ذریعے 2 لاکھ 40 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کی جا سکے گی۔ بائیو گیس، بائیو فرٹیلائزر، سولر پارکس اور لینڈفل سے نکلنے والی میتھین کو قابلِ استعمال بنانے جیسے جدید منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔نکی ایشیا کے مطابق ستھرا پنجاب کے تمام آپریشنز کی نگرانی ڈیجیٹلائزڈ نظام کے تحت ہونا حیران کن ہے۔ سینٹرل کنٹرول روم کے ذریعے پنجاب کی کسی بھی یونین کونسل کی تمام تر تفصیلات اور آپریشنل سرگرمیوں کا براہ راست جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام سے ویسٹ کنٹریکٹرز کے ساتھ ساتھ یونیفارم، جوتے اور ویسٹ سے متعلقہ اشیاء تیار کرنے والی چھوٹی صنعتوں کو بھی خاطر خواہ فائدہ پہنچا ہے۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا اس کامیابی کے حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب کے 130 ملین عوام کے لیے صفائی کے اس قدر بڑے نظام کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو جاتا ہے۔ مضبوط سیاسی ویژن اور حکومتی سپورٹ کے بغیر 25 ہزار دیہات تک صفائی کی سہولیات پہنچانا ممکن نہیں تھا۔ کلین انرجی اور کلین ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے پنجاب میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں