14

جماعت اسلامی بلدیاتی ایکٹ 2025ء کے خلاف 15 جنوری کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم کی تیاریاں تیز


امیرجماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل اظہر بلال لاہورتمام اضلاع میں دورے
عہدیداران جماعت اسلامی لاہور کا عوامی ریفریڈم کی تیاریوں کا جائزہ، گلی محلے اور بازاروں میں مہم کو تیز کرنے کی ہدایت

لاہور(عمرحیات چوہدری) بلدیاتی ایکٹ 2025ء کے خلاف 15 جنوری کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل لاہور اظہر بلال ودیگر ذمہ داران لاہور نے شہر کے تمام اضلاع کے دورے شروع کر دیے ہیں، جہاں وہ عہدیداران اور کارکنان سے ملاقاتوں کے ذریعے مہم کا جائزہ لے رہے ہیں۔جماعت اسلامی لاہور کے عہدیداران کے اجلاس میں عوامی ریفرنڈم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں گلی محلوں اور بازاروں میں عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو بلدیاتی ایکٹ 2025ء کے عوام دشمن پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا اور ہر سطح پر منظم انداز میں آواز بلند کی جائے گی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے عوامی استحصال کا نظام برقرار رکھا تو جماعت اسلامی عوام کے ساتھ سڑکوں پر آئے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی اس باطلانہ اور غیر جمہوری نظام کے خلاف جدوجہد کو اپنا دینی و قومی فرض سمجھتی ہے اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں