15

درخت کی شاخ کاٹنے پر ڈائریکٹر تبدیل ، 3 اہلکار معطل

لاہور(عمرحیات چوہدری)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق پی ایچ اے لاہور شہر میں درختوں اور پودوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پرعزم ، ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے کینال روڈ پر قانونی طریقہ کاراختیار کئے بغیر درخت کی شاخ کاٹنے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، سپروائزر سمیت تین اہلکار معطل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پی ایچ اے لاہور کے اہلکاروں نے رائج ضوابط اختیار کیے بغیر کینال روڈ پر انڈر پاس کے قریب ایک درخت کی شاخ کاٹ دی۔ ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جاوید احمد سے پراجیکٹ ڈائریکٹر کینال کی اضافی زمہ داری واپس لے لی ہے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک وقار رحمان کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کینال کا اضافی چارج سونپ دیا ہے ۔ ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نےسپروائزر ایل بی سی۔ ظفر اقبال اور سٹاف ممبران مزمل اور عقیل حسین کو معطل کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ لاہور کو خوبصورت اور سر سبز بنانے کیلئے ہارٹیکلچر ایجنسی تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس مقصد کیلئے کسی بھی رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں