8

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کا لاہور–لالہ موسیٰ سیکشن کا سالانہ معائنہ

لاہور (عمرحیات چوہدری) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ نے لاہور–لالہ موسیٰ سیکشن کا سالانہ معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ڈویژنل و اسسٹنٹ افسران سمیت متعلقہ اسٹاف بھی ان کے ہمراہ تھا۔ معائنے کے دوران سیفٹی کے حوالے سے ریلوے ٹریک، ٹریک الائنمنٹ، ٹریک بیلنس اور ٹریک کروز (Curves) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ٹرین آپریشن سیفٹی سے متعلق عملے سے سوالات کیے گئے اور ان کی پیشہ ورانہ استعداد کو جانچا۔ وے اینڈ ورکس، لیول کراسنگ گیٹس اور اسٹیشن یارڈز کا معائنہ کیا گیا جبکہ ریلوے پلوں کی مضبوطی جانچنے کے لیے اوپر اور نیچے سے تفصیلی انسپکشن کی گئی۔ مریدکے-سادہوکے ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان واقع فلڈ اوپن برج نمبر 20 کا بھی خصوصی معائنہ بھی کیا گیا۔

اسٹیشن بلڈنگز، دیگر انفراسٹرکچر اور اسٹیشن ریکارڈز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے انعام اللہ نے ہدایت کی کہ اسٹیشن ریکارڈ ہر لحاظ سے مکمل اور اپ ڈیٹ ہونا چاہیے۔ ٹریک فٹنس کے حوالے سے گینگ نمبر 15 کے کام کا خصوصی معائنہ کیا گیا۔ مختلف اسٹیشنوں پر صفائی ستھرائی، مسافروں کو دستیاب سہولیات، انتظار گاہوں، واش رومز اور دیگر دفاتر کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی ایس ریلوے نے فون پر بات کرکے کمیونیکیشن سسٹم چیک کیا اور محفوظ ٹرین آپریشن کے لیے ٹریک پوائنٹس سیٹ کروا کر خود جانچ کی۔ آمدن و اخراجات کا گزشتہ مہینوں سے موازنہ بھی کیا گیا۔

ڈی ایس ریلوے نے ہدایت کی کہ اسٹیشنوں کے داخلی و خارجی راستوں اور باؤنڈری والز کو ریل فینسنگ سے محفوظ بنایا جائے تاکہ ٹریس پاسنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ڈی ایس ریلوے نے ہدایت کی کہ محفوظ ٹرین آپریشن کے لیے قوانین کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔

انسپیکشن کے موقع پر علاقہ مکینوں کی جانب سے گوجرانوالہ چھاؤنی ریلوے اسٹیشن پر اوورہیڈ برج کا عوامی مطالبہ بھی سامنے آیا۔ اس کے علاوہ ریلوے آمدن میں اضافے کے لیے وزیرآباد ریلوے اسٹیشن روڈ کے ساتھ نئی دکانوں کی تعمیر کی پروپوزل تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ وزیرآباد ریلوے اسٹیشن پر ڈی ایس ریلوے نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور دعائے خیر کی۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے انعام اللہ نے کہا کہ کام کرنے کے لیے انسان میں ویل (Will) ہونی چاہیے تاہم ریلوے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر اہلکار کو جزبے سے کام کرنا چاہیے۔

اچھی کارکردگی دکھانے والے اسٹاف کو کیش انعامات جبکہ ناقص کارکردگی پر سرزنش کی گئی۔

معائنے کے دوران ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر مرضیہ زہرہ، ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد، ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سمیرا رانا، ڈویژنل سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینیئر احسن وحید، ڈویژنل الیکٹریکل انجینیئر محمد ناصر، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینیئرز رانا جواد، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ واصف اکرام، ڈویژنل مکینیکل انجینیئر محمد عمران، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینیئر برج محمد عالم، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینیئر سعید افضل سمیت دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں