لاہور( سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی لاہور کل 12 جنوری 2026 کو الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر میں حلقہ پی پی 167 میں غیر جمہوری، غیر آئینی رویے اور سرکاری امیدوار کی بلا مقابلہ کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کریگی ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ 12 جنوری 2026 بروز سوموار، 11 بجے صبح الیکشن کمیشن پنجاب دفتر نمبر 10، کورٹ سٹریٹ اسلام پورہ لاہورکے سامنے میڈیا ٹاک میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے کارکنان اور ذمہ داران بھی بڑی تعداد میں موجو د ہوں گے ۔
