لاہور (عمرحیات چوہدری) واسا لاہور کے شہر میں نکاسی آب اور سیوریج نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کا شام نگر روڈ، حاجی کیمپ منصوبے کا دورہ — ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ دورے کے دوران ڈی ایم ڈی واسا عثمان بابر کی طرف سے ایم ڈی واسا غفران احمد کو منصوبے کی پیش رفت، تکنیکی پہلوؤں اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی حاجی کیمپ ڈرین منصوبہ 11 کلومیٹر پر محیط ہے چوبرجی سے شام نگر روڈ تک اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے حاجی کیمپ ڈرین منصوبہ تکمیل کے قریب ہے 1.2 کلومیٹر کام باقی ہے ایم ڈی واسا نے موقع پر موجود افسران اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تعمیراتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو پائیدار اور دیرپا بنیادوں پر مکمل کیا جائے شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے ایم ڈی واسا غفران احمد کی طرف سے رواں برس مون سون بارشوں سے قبل اس منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایات ایم ڈی واسا غفران احمد نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو بہتر نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے




