راولپنڈی (نامہ نگار )راولپنڈی میں سردیوں کے موسم کے ساتھ ہی گھروں میں گیس ہیٹر اور چولہوں کے استعمال میں اضافے کے باعث گیس لیکج کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکج سے ہونے والے زیادہ تر حادثات معمولی لاپرواہی کا نتیجہ ہوتے ہیں۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گیس کی بو محسوس ہونے کی صورت میں فوراً بجلی کے بٹن نہ دبائیں اور نہ ہی آگ جلائیں، کیونکہ معمولی چنگاری بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں فوری طور پر دروازے اور کھڑکیاں کھول کر گھر کو ہوادار بنایا جائے اور تمام اہلِ خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیس آلات کے استعمال میں کسی بھی قسم کی غفلت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا احتیاطی تدابیر پر عمل نہایت ضروری ہے۔ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوراً ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دی جائے، کیونکہ بروقت اطلاع ہی بروقت امداد کو ممکن بناتی ہے۔
6