5

اسلام آباد آئی جی پولیس کا ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم میٹنگ، شہری سہولت اور جرائم کی بیخ کنی کو اولین ترجیح قرار

تمام ایس ایچ اوز پٹرولنگ میں متحرک رہیں، مارکیٹوں اور مساجد کی سکیورٹی یقینی بنائیں، قبضہ مافیا اور منشیات فروشی کے خلاف فوری کارروائی کریں، شہریوں کے ساتھ رویہ مثالی ہونا چاہیے، آئی جی سید علی ناصر رضوی

اسلام آباد (رپورٹر): انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس میں تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا اور انہیں واضح احکامات جاری کیے کہ شہری سہولت اور جرائم کی روک تھام ان کے اولین فرائض میں شامل ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تمام ایس ایچ اوز شہریوں کے لیے ہمہ وقت میسر رہیں اور شکایت کنندگان کے ساتھ رویہ مثالی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر افسر اپنے تھانہ جات کی حدود میں خود پٹرولنگ کرے اور مارکیٹوں، مساجد اور دیگر عوامی مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔
آئی جی نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا، منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور دیگر جرائم کے مرتکب عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پولیس اسٹیشن کے انتظامی امور کو پیشہ وارانہ انداز میں انجام دیا جائے اور ہنگامی صورتحال میں پولیس کا ریسپانس فوری اور مؤثر ہو۔ آئی جی نے زور دیا کہ تمام افسران اپنے ماتحت جوانوں کی ویلفئیر اور تربیت کے لیے کلیدی کردار ادا کریں اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سر انجام دیں۔
سید علی ناصر رضوی نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان قائم رکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
میٹنگ میں موجود ایس ایچ اوز نے آئی جی کے احکامات کے عزم کے ساتھ عملی اقدامات کو یقینی بنانے اور شہریوں کی خدمت میں بہتری کے لیے بھرپور تعاون کا عہد کیا۔اسلام آبادآئی جی پولیس کا ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم میٹنگ، شہری سہولت اور جرائم کی بیخ کنی کو اولین ترجیح قرار

تمام ایس ایچ اوز پٹرولنگ میں متحرک رہیں، مارکیٹوں اور مساجد کی سکیورٹی یقینی بنائیں، قبضہ مافیا اور منشیات فروشی کے خلاف فوری کارروائی کریں، شہریوں کے ساتھ رویہ مثالی ہونا چاہیے، آئی جی سید علی ناصر رضوی

اسلام آباد (رپورٹر): انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس میں تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا اور انہیں واضح احکامات جاری کیے کہ شہری سہولت اور جرائم کی روک تھام ان کے اولین فرائض میں شامل ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تمام ایس ایچ اوز شہریوں کے لیے ہمہ وقت میسر رہیں اور شکایت کنندگان کے ساتھ رویہ مثالی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر افسر اپنے تھانہ جات کی حدود میں خود پٹرولنگ کرے اور مارکیٹوں، مساجد اور دیگر عوامی مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔
آئی جی نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا، منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور دیگر جرائم کے مرتکب عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پولیس اسٹیشن کے انتظامی امور کو پیشہ وارانہ انداز میں انجام دیا جائے اور ہنگامی صورتحال میں پولیس کا ریسپانس فوری اور مؤثر ہو۔ آئی جی نے زور دیا کہ تمام افسران اپنے ماتحت جوانوں کی ویلفئیر اور تربیت کے لیے کلیدی کردار ادا کریں اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سر انجام دیں۔
سید علی ناصر رضوی نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان قائم رکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
میٹنگ میں موجود ایس ایچ اوز نے آئی جی کے احکامات کے عزم کے ساتھ عملی اقدامات کو یقینی بنانے اور شہریوں کی خدمت میں بہتری کے لیے بھرپور تعاون کا عہد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں