لاہور ( سدرہ شہزاد) ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور زون میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے جدید رسک اینالیسس یونٹ قائم کر دیا گیا انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈیولپمنٹ پاکستان کے تعاون سے ایف آئی اے لاہور زون میں جدید رسک اینالیسس یونٹ کا افتتاح کیا گیا افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون، آئی سی ایم پی ڈی پاکستان، یورپی یونین کے پاکستان میں وفد اور رکن ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی بارڈر مینجمنٹ، امیگریشن کنٹرول اور انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اس نظام سے انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کے نیٹ ورکس کو جدید تجزیاتی نظام اور ڈیٹا پر مبنی حکمتِ عملی کے ذریعے روکا جا سکے نیا قائم کردہ رسک اینالیسس یونٹ مسافروں کے ڈیٹا، سفری پیٹرن، اور انٹیلیجنس معلومات کا تجزیہ کرے گا ڈیٹا کے تجزے سے انسانی سمگلنگ، جعلی دستاویزات، اور غیر قانونی ہجرت سے متعلق سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہو گی
یہ یونٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت اور ہدفی کارروائی کرنے میں معاونت فراہم کرے گا یہ اقدام انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اس اقدام کا مقصد ایف آئی اے کی امیگریشن صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور، کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا کہ انسانی سمگلنگ نہ صرف شہریوں کے استحصال کا باعث بنتی ہے بلکہ ملک کی بین الاقوامی ساکھ کو بھی متاثر کرتی ہے آئی سی ایم پی ڈی کے ساتھ تعاون سے عالمی معیار کے جدید تجزیاتی طریقے، ٹولز، اور تربیت پاکستانی افسران کو فراہم کی جائے گی۔ ڈائریکٹر لاہور زون یہ اقدام پاکستان کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی جرائم کے خلاف بھرپور کارروائی اور محفوظ، منظم اور قانونی ہجرت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ علی ضیاء رسک اینالیسس یونٹ کا قیام انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے اور قومی و علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ڈائریکٹر لاہور زون اس سے قبل ایف آئی اے ہیڈ کواٹرز میں بھی رسک اینالسس یونٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ رسک اینالسس یونٹ کا قیام پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان قریبی تعاون کی ایک بہترین مثال ہے۔
ایف آئی اے اور آئی سی ایم پی ڈی انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے تعاون کو مزید فروغ دے گا تاکہ پاکستان میں محفوظ، باقاعدہ اور منظم امیگریشن کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
