7

ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد نے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔

وینڈنگ اسٹالز پر صفائی ستھرائی، اشیاء کے معیار اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

لاہور (پریس ریلیز) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد نے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران وینڈنگ اسٹالز پر صفائی ستھرائی، اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ مسافروں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا گیا۔

ڈی سی او ریلوے نے اسٹیشن کے مختلف دفاتر کا ریکارڈ چیک کیا، فیملی لاؤنج، ویٹنگ ایریاز اور ریزرویشن آفس میں ٹکٹنگ سسٹم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ٹکٹ کاؤنٹرز اور ٹکٹ ٹیوبز میں موجود ٹکٹوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔

پارکنگ ایریا کے انٹری پوائنٹس اور پارکنگ ریٹس کا جائزہ لیا گیا۔ مینول اینٹری ٹکٹ ایشو کرنے پر ڈی سی او ریلوے نے پارکنگ کنٹریکٹر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس کے علاوہ صاف پانی کی دستیابی اور پلیٹ فارمز پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بھی چیک کیا گیا۔ ڈی سی او ریلوے نے پارسل آفس کا ریکارڈ باریک بینی سے دیکھتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ پارسل کی ان اور آؤٹ ٹرانزیکشنز کا بروقت اور درست اندراج یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر پیسنجر فسیلی ٹیشن کے حوالے سے بھی متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

دورے کے دوران اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ محمد عابد خان، کمرشل انسپیکٹر محمد اکبر گجر سمیت دیگر متعلقہ عملہ بھی ڈی سی او ریلوے کے ہمراہ تھا۔

ڈی سی او ریلوے کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے وژن اور ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کی ہدایات کے مطابق مسافروں کو بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ کوالٹی فوڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں