

عزم و ہمت کا ہیں آئینہ فضیلت با نو
عظمت و برتری کا نقشہ فضیلت با نو
ادب علم کا ہیں سہرا فضیلت با نو
نام یونہی تو نہیں رکھا فضیلت با نو
ادب اطفال ہو،تحقیق ہو،افسانہ ہو
شمع سیرت ہو کہ اخلاق کا پروانہ ہو
صوفیانہ ہو کہ رندانہ ہو ،بچگانہ ہو
صفحہ قرطاس پہ لے آتی ہیں جو،لانا ہو ان کی تحریر میں تنقید کا جوہر دیکھیں
اور تحقیق میں اک گہراسمندر دیکھیں
ان کے افسانوں میں دکھ درد کے منظردیکھیں
شاعری میں غم دوراں کو برابر دیکھی
“پھول” سے بچوں کو گرویدہ بنایا اپنا
بچپنا بچوں کی دنیا میں سجایا اپنا
اردو، پنجابی سے جی کو گہرا لگایا اپنا
نام روشنی کیا، قد ایسا بڑھایا اپناشخصی اوصاف میں اخلاق میں بھی حسنِ کمال
علم و تحقیق میں، افکار میں بھی نور جمال
دین داری میں بھی، کر دار میں بھی نیکِ خصال
درس و تدریس کے میدان میں بھی عمدہ مثال
درس گاہوں میں صدارت شرف پایا ہے
علم کی خوشبو سے شاگردوں کو مہکایا ہے
قیمتی لوگوں نے اکثر یہی فرمایا ہے
شخصیت آپ کی اک قیمتی سرمایا ہے
فن تدریس کا جلوہ ہیں فضیلت بانو
علم و عرفان کی دنیا میں ہیں فضیلت بانو
صدق و اخلاص کا دریا ہیں فضیلت بانو
آپ ہر کام میں یکتا ہیں فضیلت بانو
آپ شاگردوں پہ سایہ رہے قائم ان کا
نامِ دنیا ادب میں رہے دائم ان کا
ڈاکٹر فضل امام