12

ڈی جی راجہ منصور کی خصوصی کاوشیں۔ ڈائریکٹر وقار رحمان کی دن رات محنتیں

جیلانی پارک میں واقع نسیمہ خانم روز گارڈن شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

لاہور (عمرحیات چوہدری)پی ایچ اے لاہور کے زیر اہتمام جیلانی پارک میں واقع نسیمہ خانم روز گارڈن شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ڈی جی راجہ منصور کی خصوصی کاوشیں۔ ڈائریکٹر وقار رحمان کی دن رات محنتیں رنگ لے آئیں روز گارڈن میں 15 ہزار سے زائد گلاب کے پودے کھل اٹھے ہیں جو اپنی دلکش رنگت اور خوشبو سے پارک کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ باغ میں 50 سے زائد مختلف اقسام کے گلاب موجود ہیں جن میں سفید، نیلے، پیلے، گلابی اور سرخ رنگوں کے نایاب گلاب بھی شامل ہیں۔ نسیمہ خانم روز گارڈن کی دل فریب منظر کشی جیلانی پارک کے حسن کو دوبالا کر رہی ہے، جہاں شہری بڑی تعداد میں سیر و تفریح کے لیے آ رہے ہیں اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں