24

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی وسطی پنجاب احسن رضوی کا زراعت کو درپیش چیلنجز پر بیان

لاہور(سدرہ شہزاد ڈپٹی بیورو) حکومت کو چاہیے کہ وہ کسانوں کو مزید مجبور نہ کرے
فصلوں کے مناسب دام نہ ملنے سے کسانوں کی محنت ضائع ہو رہی ہے
پنجاب میں آلو لگانے والا کسان اس وقت تاریخ کے سب سے بڑے زرعی نقصان کا سامنا کر رہا ہے
پہلے کسان کو گندم،چاول،گنا،کپاس ،پیازکے ریٹ لاگت سے بھی کئی گنا کم ملے۔
آج آلو ، کینو، پیاز اُگانے والے کسان دھکے کھا رہے ہیں۔
مہنگی کھاد، بیج، بجلی، ڈیزل اور زرعی ادویات نے کسان کی کمر توڑ دی ہے
برآمدات میں رکاوٹیں، واضح تجارتی پالیسی کی کمی اور بروقت فیصلوں کا فقدان کسانوں کے مسائل میں مزید اضافہ کر رہا ہے
حکومت کسان دوست پالیسیاں اپنائے اور برآمدات کو منظم کرے تاکہ کسان کو اس کی محنت کا جائز معاوضہ ملے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں