4

جماعت اسلامی لاہور کے رہنماؤں کی لاہور پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی کامیابی پر مبارکباد

لاہور: جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے لاہور پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی شاندار کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ارشد انصاری کو مسلسل چودہویں مرتبہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ارشد انصاری کی مسلسل کامیابی اس امر کی غماز ہے کہ صحافتی برادری ان کی قیادت، جدوجہد اور خدمات پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی لاہور کے سیکرٹری جنرل اظہر بلال اور کنوینر پیلک ایڈ کمیٹی قیصر شریف نے بھی جرنلسٹ پینل کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔رہنماؤں نے لاہور پریس کلب میں جمہوری عمل کے تسلسل کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرنلسٹ پینل کی جانب سے دیگر تمام نشستوں پر کلین سویپ اس بات کا ثبوت ہے کہ پینل نے ماضی میں صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور آزادیٔ صحافت کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری افضال طالب آئندہ بھی آزادیٔ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کے حقوق کے دفاع اور عوامی مسائل کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور لاہور پریس کلب کو مزید فعال اور مؤثر ادارہ بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں