4

مورخہ 5 فروری کو مال روڈ لاہور پر عظیم الشان یومِ یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ ہوگا


کشمیرو فلسطین کی عوام سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر پاکستانی کی قومی ذمہ داری ہے۔


یکم فروری کو آل پارٹی کانفرنس جبکہ سکولوں میں میں کشمیر و فلسطین پر تقریری مقابلوں کا انعقاد بھی ہوگا۔


مورخہ 5 فروری کو مال روڈ پر کشمیر و فلسطین مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے


امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا سیدمودودی اسلامک سنٹر یوم کشمیر 5فروری کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور (عمرحیات چوہدری) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے سید مودودی اسلامک سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر محض ایک علامتی دن نہیں بلکہ مظلوم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی عملی تائید کا دن ہے۔5 فروری کو مال روڈ لاہور پر عظیم الشان یومِ یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ ہوگا۔ جس کی قیادت اور خصوصی خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ یکجہتی کشمیر مارچ 5 فروری صبح 10:30 بجے سٹیٹ بینک چوک مال روڈ لاہور سے شروع ہوگا، جس میں ہزاروں مرد، خواتین اور بچے شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر پاکستانی کی قومی ذمہ داری ہے۔ حکومت پاکستان عالمی فورمز پر مؤثر آواز بلند کرے اور کشمیر پالیسی کو محض بیانات کے بجائے عملی اقدامات سے ہم آہنگ کیا جائے۔ جماعت اسلامی یکم فروری کو لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بھی منعقد کرے گی جس میں تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے قائدین مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر مشترکہ مؤقف اختیار کریں گے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے بسنت کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کسی ثقافتی سرگرمی کے خلاف نہیں، تاہم شہری علاقوں میں بسنت کی اجازت دینا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ دھاتی ڈور، ہوائی فائرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، جبکہ حکومتی اقدامات غیر مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بھاٹی چوک میں کھلے گٹر میں گر کر ماں بیٹی کی ہلاکت کو محض حادثہ قرار دینے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتظامی ناکامی اور مجرمانہ غفلت کا واضح ثبوت ہے۔ متاثرہ خاندان کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے اور شہر بھر میں کھلے گٹروں کو ہنگامی بنیادوں پر محفوظ بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں