حکمرانوں یا جرنیلوں نے ایک لفظ اسرائیل کی حمایت میں بولا تو پاکستانی قوم عبرت کا نشان بنا دے گی۔
مال روڈ پر یکجہتی کشمیر مارچ سے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، اظہر بلال، خالد احمد بٹ،چوہدری محمدشوکت، قیصرشریف،حمزہ بلال و دیگر قائدین کا خطاب
لاہور (عمرحیات چوہدری)جماعت اسلامی لاہور کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عظیم الشان یکجہتی کشمیر مارچ منعقد کیا گیا جو اسٹیٹ بینک سے شروع ہو کر چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوا، مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ مارچ میں مارچ میں شریک قائدین اور رہنماؤں سیکرٹری جنرل جماعت لاہور، اظہر بلال، نائب امراء لاہور خالد احمد بٹ، انجینئر اخلاق احمد، ملک شاہد اسلم، چوہدری محمد شوکت، وقاص احمد بٹ ن، حافظ کاظم رضا شیعہ علماء کونسل، ڈپٹی سیکرٹریز عامر نثار خان، مرزا شعیب یعقوب، قیصر شریف، سیکرٹری کے جے آئی یوتھ لاہور حمزہ بلال اور خواتین رہنماوں میں ثمینہ سعید، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عظمیٰ عمران، راشدہ شاہین، زیب آصف، شاذیہ عبدالقادر، شئیما عثمان اور حمزہ بلال سیکرٹری کے آئی یوتھ لاہور سمیت جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت، خواتین رہنماؤں، نوجوانوں، بچوں، بزرگوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر بنے گا پاکستان اور فلسطین و مسجد اقصیٰ کی آزادی کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پرجوش نعرے بازی کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت یومِ یکجہتی کشمیر کو محض رسمی تقریب نہ بنائے بلکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرے، پانچ فروری کو صرف تقاریر نہیں بلکہ قوم کو یہ بتایا جائے کہ آزادی کشمیر کے لیے اب تک کیا عملی پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پیس بورڈ میں شمولیت مسترد کرتے ہیں۔ حکمرانوں یا جرنیلوں نے ایک لفظ اسرائیل کی حمایت میں بولا تو پاکستانی قوم عبرت کا نشان بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ لاہور نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کی تکمیل نامکمل ہے اور مسئلہ کشمیر و فلسطین امتِ مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے مضبوط اور واضح حکمت عملی ناگزیر ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور آزادی کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی، جبکہ سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال نے کہا کہ 2019 کے بعد سے حکمرانوں نے عملی اقدامات کے بجائے صرف زبانی بیانات پر اکتفا کیا ہے۔ سیکرٹری کے آئی یوتھ لاہوچوہدری محمد شوکت نے کہا کہ نوجوان نسل کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتی ہے اور ان کی آواز ہر فورم پر بلند کی جاتی رہے گی۔ دیگر مقررین نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل پر واضح، جامع اور مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے
