لاہور (سدرہ شہزاد سے )
ایف آئی اے لاہور زون کی کاروائیاں انسانی اسمگلنگ ،حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئے
گرفتار ملزمان میں اسد علی زلفی، سکندر بھٹی ، ملک حیدر اقبال, محمد سہیل اور محمد اعجاز شامل
ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کاروائیوں میں لاہور اور ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا
ملزم اسد علی زلفی نے شہری کو جرمنی ملازمت ویزا کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ 68 ہزار بٹورے
ملزم سکندر بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث پایا گیا
ملزم سکندر بھٹی کو ہائی کورٹ لاہور سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا
جبکہ ملزم ملک حیدر اقبال, محمد سہیل اور محمد اعجاز کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے
ملزمان سے بھاری تعداد میں معروف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس برآمد
ملزمان رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس کا سٹاک رکھنے اور فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
