36

کسی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین دہشتگردی ہے.

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی شہادت عالم اسلام کیلئے بڑا نقصان ہے ۔

امریکہ ، اسرائیل اور بھارت عالمی دہشتگرد ، مسلمانوں کو آپس میں لڑوا کر ان کو مار رہے ہیں ۔

ٹرمپ کو دو بار نوبل پرائز کا نام دینے کی سفارش کرنے والے حکمران قوم سے معافی مانگیں ۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا لٹن روڈ پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایران پر حملے کے خلاف اجتجاج سے خطاب

لاہور (عمرحیات چوہدری) جماعت اسلامی وسطی لاہور کے زیر اہتمام لٹن روڈ، لاہور پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔مظاہرے میں ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور مزرا شعیب یعقوب، رہنما وسطی لاہور ملک منیر احمد سمیت کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی کی دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی شہادت عالم اسلام کیلئے بڑا نقصان ہے ۔ سکیورٹی ایڈوائزر علی شمخانی، پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاک پور اور وزیر دفاع عامر ناصرزادہ اور سینکڑوں افراد کی ہلاکتیں پر پاکستانی قوم کے دل رنجیدہ ہیں ۔ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ کھلی جارحیت اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کا حکمران طبقہ خطے کی اس سنگین صورتحال پر واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرے. انہوں نے کہا کہ اگر ایران میں رجیم چینج کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کے منفی اثرات پورے خطے سمیت پاکستان کی سلامتی پر بھی مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو علی الاعلان اس جارحیت کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت عالمی دہشتگرد ہیں، یہ مسلمانوں کو آپس میں لڑوا کر ان پر جنگیں مسلط کرکے ان کو مار رہے ہیں ۔ امیر لاہور نے کہا کہ جو حکمران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کرتے رہے، وہ قوم کے سامنے وضاحت پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے اور اگر حکومت جرات مندانہ مؤقف اپنائے گی تو قوم اس کے شانہ بشانہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں