9

امریکہ اور اسرائیل دنیا میں دو بڑی دہشت گردریاستیں ہیں۔


امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف لاہور بھر میں احتجاجی مظاہرے

منصورہ میں بڑے احتجاجی مظاہرے سے امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا خطاب

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام شہر بھر کی یونین کونسلز کی سطح پر نماز جمعہ کے بعد اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے جارحیت کا راستہ روکا جائے۔ مظاہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنان، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منصورہ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دنیا میں دو بڑی دہشت گرد ریاستیں ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیاں خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اس نازک صورتحال میں متحد ہو کر ظلم و جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔رہنماؤں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی حق و انصاف کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔مظاہروں کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خاتمے اور عالمِ اسلام کے اتحاد کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔ منصورہ میں احتجاجی مظاہرے سے نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، نائب امیرجماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، امیرجماعت اسلامی غربی لاہور سید علی ارتضی حسنی، عبدالعزیز عابد، طلحہ عزیز، ڈاکٹر آصف سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں