

ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر سیدہ مرضیہ زہراہ نے کنٹرول آفس سٹاف کے ساتھ عید کیک کاٹا. ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ کی جانب سے اسٹاف کو عید کی مبارک باد بھی دی۔ اس موقع پر چیف کنٹرولر حاجی افتخار احمد، اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر سینٹر کنٹرول زاہد سعید بھی موجود تھے۔ ڈی ٹی او نے ڈی ایس ریلوے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عید پر فرائض سر انجام دینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ عید کے موقع پر فرائض کی ادائیگی کے لیے بچوں سے دور رہنا کسی قربانی سے کم نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بھی فرض شناس ملازمین کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بعدازاں ڈی ایس ریلوے کی جانب سے لاہور ریلوے اسٹیشن، واشنگ لائنز اور ڈیزل شیڈ اسٹاف سمیت ایل ڈبلیو ایم سی اسٹاف میں بھی مٹھائی تقسیم کی گئی۔