اسرائیلی فوج کو حماس کی جانب سے خان یونس میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے، زمینی لڑائیوں میں حماس نے مزید 10 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ کل رات سے اب تک سینئر افسر سمیت 10 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں، غزہ زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 115 ہوگئی۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ کا محاصرہ کر لیا، 3 گھروں کو بموں سے اُڑا دیا، 7 فلسطینی شہید کردیے، کئی عمارتیں گرا دیں۔
اسرائیل فوج کے غزہ میں حملوں میں مزید 2 صحافی شہید ہوگئے، 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 89 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی فورسز نے اسرائیلی فوج پر جوابی وار کرتے ہوئے متعدد اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیلی شہر اشدود میں غزہ سے میزائل حملہ کیا گیا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی 90 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے، 70 فیصد بے گھر فلسطینی اقوام متحدہ اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔